ڈونلڈٹرمپ کے دادا1885میں جرمنی سے فرار ہوکرپناہ گزین کی حیثیت سے امریکا آئے-1901میں جرمن حکومت نے ٹرمپ خاندان کی شہریت منسوح کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 22 نومبر 2016 12:24

ڈونلڈٹرمپ کے دادا1885میں جرمنی سے فرار ہوکرپناہ گزین کی حیثیت سے امریکا ..

نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 نومبر۔2016ء) امریکا میں جرمن پناہ گزین فریڈرک ٹرمپ کے پوتے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پناہ گزینوں کے امریکا آمد کی مخالفت کررہے ہیں -ٹرمپ کے دادا کے بارے میں انکشاف ہو اہے کہ انہیں 1901میںجرمنی سے بے دخل کیا گیا تھا۔ایک جرمن اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا فریڈرک ٹرمپ کا ایک خط شائع کیا ہے جو انہوں نے جرمن ریاست بویریا کے شہزادے کے نام تحریر کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس خط میں انہوں نے شہزادے کی منتیں کیں اور انہیں اور ان کے خاندان کو جلاوطن نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے دادا، فریڈرک ٹرمپ 1885ءمیں لازمی فوجی سروس سے بچنے کے لیے جرمنی سے فرارہوکر امریکا آ گئے تھے۔ امریکا پہنچ کر فریڈرک ٹرمپ نے مختلف کاروبار کیے اور اچھے پیسے کما لیئے۔1901ءمیں انھیں وطن کی یاد ستانے لگی۔ لہٰذا وہ اسی سال واپس جرمنی چلے گئے۔ تاہم جرمن حکومت کی نظر میں وہ لازمی فوجی سروس سے بھاگا ہوا ایک بھگوڑا اور مجرم تھا۔ لہٰذا فریڈرک کی شہریت منسوخ کردی گئی۔ اور انھیں مجبوراً بیوی سمیت واپس امریکا آنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :