نواز شریف کی حکومت اتفاق فاونڈری تو چلا سکتی ہے مگر پاکستان سٹیل مل نہیں چلا سکتی،ڈاکٹرعارف علوی

سٹیل مل بند پڑی ہے ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں ،حکومت کے پاس سٹیل مل چلانے بارے کوئی پلان نہیں ہے،پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 22 نومبر 2016 19:34

نواز شریف کی حکومت اتفاق فاونڈری تو چلا سکتی ہے مگر پاکستان سٹیل مل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی نے انصاف ہاوس کراچی میںاسٹیل مل ملازمین اور انصاف ورکر اتحاد کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے اسٹیل مل کو تباہ کردیا ہے نواز شریف کی حکومت اتفاق فاونڈری تو چلا سکتی ہے مگر پاکستان اسٹیل مل نہیں چلا سکتی اسٹیل مل بند پڑی ہے ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں حکومت کے پاس اسٹیل مل چلانے کے حوالے سے کوئی پلان نہیں ہے ان کے پاس صرف ایک ہی پلان ہے کہ بس بیچ دو جس طرح انہوں نے پی آئی اے کو بیچنے کا ارادہ کیا اور جب پی ٹی آئی نے اس پر آواز اٹھائی تب جاکہ انہوں نے تھوڑا بہت اسے چلانے کہ قابل بنایا اسٹیل مل کے ملازمین اپنے حقوق کے لیے احتجاج کر رہے تھے ان کے مطالبات ماننے کی بجاء انہیں شوکاز نوٹسز اور ایف آء آر کٹوائیں گئی ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر یہ سب واپس لیے جائیں ہم حکومت کو پندرہ دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں اگر اسٹیل مل ملازمین کے مطالبات نہ مانے گئے تو مزدوروں کے ساتھ ملکر ان کے مشورے سے ہم نیشنل ہاء وے اور ریلوے ٹریک بند کرسکتے ہیں ، اس موقع پر ان کے ہمراہ لیبرونگ سندھ کے صدر گل نمروز خان ،نصرت واحد، نعیم عادل شیخ ، سربلند خان ، فضل وہاب ، اسٹیل مل ورکرز اتحاد کے رہنما یاسین جامڑو ، سرور نیازی ، یحی خان ، مقبول کھوڑو ، عبدالرسول بلالی ، علی رضا اور دیگر بھی موجود تھے ہم مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن مزدوروں کے حقوق کی بات تو کرتی ہے مگر ان کا ساتھ دینے کے لیے تیار نہیں ھکومت مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے کررکے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں ، مزدور طبقہ پستا جارہا ہے غریب غریب ہوتا جارہا ہے اور امیر طبقہ اور امیر ہوتا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

گڈانی پر سانحہ پیش آیا اورحکومت نے اب وہاں پر سیکشن 144لگا دیا ہے جس سے سارا کام بند ہوچکا ہے اور مزدور فاقہ کشی کی حالت میں ہیں ساری ملیں اور انڈسٹریز بند کردی گئی ہیں صرف نواز شریف کی انڈسٹری چل رہی ہے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور وہاں سے 144ہٹایا جائے سالانہ 12ارب ٹکس گڈانی سے سرکار کے خزانے میں جمع ہوتا ہے اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائے اس میں ملوث اصل ملزمان کو سامنے لایا جائے لواحقین سے کئے گئے واعدوں میں سے ایک بھی حکومت پورا نہیں کرسکی ہے فوری طور پر شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے گڈانی میں جو ہسپتال موجود ہے اس کی حالت بدتر ہے کسی قسم کی سہولت وہاں پر موجود نہیں ہے ،پیپلز پارٹی پانامہ کیس میں سنجیدہ نہیں بس تاریخ پر تاریخ دے رہیں تب تک ہم خد ہی اس پاانمہ کیس سے نمٹ لیں گے پیپلز پارٹی ن لیگ کے سامنے کھڑی نہیں ہوسکتی ۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم مزدوروں کے حقوق کی ترجمانی کررہی ہیں ان کے مشورے سے ہم لائحہ عمل طئہ کریں گے ، 68سال میں ملک کو لوٹا گیا مگر ملک میں پہلی بار واھد جماعت تحریک انصاف ہے جو کرپشن سمیت دیگر کیسز میں کھڑی ہے ۔ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ اچھا فیصلہ کرے گی اور وہ فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں بہترین فیصلہ ہوگا ،اسٹیل مل کے ملازمین جو دھرنے پر بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے ہمارے کہنے پر دھرنا ختم کیا ہے اور اگر پندرہ دن کے بعد حکومت نے اگر کوئی ایکشن نہیں لیا مزدوروں کے مطالبات نہیں مانے گئے تو مزدوروں کے مشورے سے ان کے ساتھ ملکر نیشنل ہاء وے اور ریلوے ٹریک بند کریں گے ۔