جب ہم نے اقتدار سنبھالا تھا بلوچستان بکھرا ہوا تھا مگر اب امن وامان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

ہم مزدوروں کے جائز مطالبات کے لئے ان کے ساتھ ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ مزدور بھی اپنے فرائض اور ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں جب تک صوبے میں میرٹ نہیں ہوگا اس وقت تک بلوچستان دوسرے صوبوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا حکومت کی صحیح حکمت عملی اور سنجیدہ کو ششوں سے آج پبلک سروس کمیشن غیر جانبدار ادارہ ہے، پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان کی تقریب حلف برداری سے خطاب

منگل 22 نومبر 2016 20:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2016ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تھا تو اس وقت بلوچستان بکھرا ہوا تھا مگر اب امن وامان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے ہم مزدوروں کے جائز مطالبات کے لئے ان کے ساتھ ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ مزدور بھی اپنے فرائض اور ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں جب تک صوبے میں میرٹ نہیں ہوگا اس وقت تک بلوچستان دوسرے صوبوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا حکومت کی صحیح حکمت عملی اور سنجیدہ کو ششوں سے آج پبلک سروس کمیشن غیر جانبدار ادارہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کر تے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر مقررین عبدالسلام بلوچ، محمد حسن ، علی بخش جمالی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان اور فاٹا میں سب سے زیادہ غربت ہے حالانکہ بلوچستان وسائل سے مالا مال صوبہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو قابل استعمال کر عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کر کے بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانیوالے احساس محرومی کو دور کیا جائے انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے اس کے خلاف مزدوروں کو جہاد کر نا ہو گا تاکہ لو گوں کو روزگار کے مواقع مل سکے انہوں نے کہا کہ صوبے سے سفارشی کلچر کا خاتمہ کرکے میرٹ کو اپنانا ہو گا تاکہ ہرشخص کو اس کی صلاحیتوں اور قابلیت کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر حق مل سکے جب تک ہم بلوچستان میں میرٹ کو نہیں لاگو کرینگے اس وقت تک بلوچستان پاکستان کے دیگر صوبوں کے برابر نہیں آسکتا اس لئے میرٹ کو اپنانا ہو گا اس کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم کے حصول کو یقینی بنا نے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے موجودہ حکومت عوام کی تعمیر وترقی کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے ہمیں بھی اس میں اپنا موثر کردار ادا کر نا ہو گا تاکہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے عوام کے دیرینہ مسائل حل کئے جا سکے انہوں نے کہا کہ ہم مزدوروں کے جائز مطالبات اور حقوق کے حصول کیلئے ان کے ساتھ ہے لیکن مزدوروں کو بھی چا ہئے کہ وہ اپنے فرائض منصبی اور ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں کیونکہ مزدور کسی بھی ملک، صوبے اور معاشرے میں ترقی کی پہیہ کو رواں دواں رکھنے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کر تے ہیں کیونکہ مزدوروں نے ہمیشہ ملک اور قوم کے بہتر مستقبل میں اپنا کردار ادا کیا اور کرنا چا ہئے اس موقع پر پاکستان ورکرز کنفیڈریشن بلوچستان کے رہنمائوں عبدالسلام بلوچ، محمد حسن اور علی بخش جمالی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔