بلوچستان کےعوام نے دہشتگردوں کانیٹ ورک پکڑنے میں مدد دی۔آرمی چیف

جنرل راحیل شریف کاکوئٹہ کاالوداعی دورہ،سدرن کمانڈ،فرنٹیئرکورکے افسروں وجوانوں سے ملاقات،بلوچستان میں اب دہشتگرد اورانکے ہمدردچھپتے پھررہے ہیں،وفاقی وصوبائی حکومت کیساتھ سیکیورٹی استحکام کیلیے کام جاری رکھیں گے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 22 نومبر 2016 19:47

بلوچستان کےعوام نے دہشتگردوں کانیٹ ورک پکڑنے میں مدد دی۔آرمی چیف

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22نومبر2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ بلوچستان کےعوام نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کوپکڑنے میں مدد دی،بلوچستان کے عوام نے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو مسترد کردیا،بلوچستان میں اب دہشت گرد اور ان کے ہمدرد چھپتے پھر رہے ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج سدرن کمانڈکوئٹہ کا الوداعی دورہ کیا۔

آرمی چیف نے سدرن کمانڈ، فرنٹیئر کور بلوچستان کے افسروں وجوانوں سے ملاقات کی،اوردہشتگردی کے خلاف قربانیوں پوخراج تحسین پیش کیا۔آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پراظہاراطمینان کیا۔اس موقعہ پرجنرل راحیل شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں اب فراریوں کی بڑی تعداد ہتھیار ڈال رہی ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کےعوام نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کوپکڑنے میں مدد دی۔

بلوچستان کے عوام نے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت کیساتھ سیکیورٹی استحکام کیلیے کام جاری رکھیں گے۔آرمی چیف نے دشوار گزارعلاقوں میں 1 ہزارکلو میٹر طویل سڑکیں بنانے پر سدرن کمانڈ کی تعریف بھی کی۔سدرن کمانڈ نے مقررہ مدت میں سی پیک کو آپریشنل کرنے میں مدد دی۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اور سی پیک امید اور خوشحالی کا نیا دور لائیں گے۔گوادر پورٹ اور سی پیک کا فائدہ عام آدمی کو پہنچے گا۔بلوچستان میں سیکیورٹی اورسول حکومت کی مدد بطور آرمی چیف میری ترجیح رہی۔ان ترجیحات کی بناپرہرماہ بلوچستان کادورہ کیا۔