چیئرمین پیمرا کا ڈی ٹی ایچ کی نیلامی روکنے سے متعلق لاہورہائیکورٹ کے حکم کے خلا ف آج سپریم کورٹ جانے کا اعلان

پیمرا 14سال سے ڈی ٹی ایچ لانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں،ڈی ٹی ایچ کی کے آنے سے پاکستان کی مڈل کلاس کو فائدہ ہوگا،ڈی ٹی ایچ پاکستان کیلئے سی پیک ہے،خدارا ملک کیلئے سوچئے ،نیلامی ہونے دی جائے، پی بی اے کو کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر حل کیا جاسکتاہے،ابصار عالم کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 22 نومبر 2016 23:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2016ء) چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے ڈی ٹی ایچ پاکستان کی نیلامی روکنے سے متعلق لاہورہائیکورٹ کے حکم کے خلاف(آج) بدھ کو سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا 14سال سے ڈی ٹی ایچ لانے کی کوشش کررہا ہے لیکن رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں،ڈی ٹی ایچ کی کے آنے سے پاکستان کی مڈل کلاس کو فائدہ ہوگا،اگر پی بی اے کو کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر حل کیا جاسکتاہے،ڈی ٹی ایچ پاکستان کیلئے سی پیک ہے،خدارا ملک کیلئے سوچئے ،نیلامی ہونے دی جائے۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کیبل ڈیجیٹل ہونے کی ڈیڈ لائن 2015 تھی،ڈی ٹی ایچ موخر کرنے کا کبھی نہیں کہا ،کیبل آپریٹرز سے کہا گیا ڈی ٹی ایچ آنے والا ہے اپنا سسٹم ڈیجیٹل کریں ،کیبل آپریٹرز 2 کے بجائے 16 چینلز چلارہے ہیں،ڈی ٹی ایچ کو صرف انٹرٹینمنٹ چینل کی اجازت ہوگی ،ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ کمپنی ہی ڈی ٹی ایچ کی نیلامی میں حصہ لے گی،ڈی ٹی ایچ لائسنس غیرملکی کمپنی کو نہیں دیرہے ،ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی افغانستان اور بنگلہ دیش میں بھی آچکی ہے ،لاہورہائیکورٹ کے حکم کے خلاف (آج) سپریم کورٹ جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہملک میں غیر قانونی ڈی ٹی ایچ چل رہے ہیں،اس کے خلاف تو کوئی عدالت میں نہیں جارہا لیکن جب پاکستان کے ڈی ٹی ایچ کی بات کی گئی ہے تو پی بی اے نے عدالت جانے کی بات کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پی بی اے کے کہنے پر 20سے کم کرکے 5چینل کیے ہیں،اگر پی بی اے کو کوئی مسئلہ ہے تو بیٹھ کر حل کیے جاسکتے ہیں،ڈی ٹی ایچ پاکستان کیلئے سی پیک ہے،خدارا ملک کیلئے سوچئے ،نیلامی ہونے دی جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ پیمرا 14سال سے ڈی ٹی ایچ لانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں،ڈی ٹی ایچ کی کے آنے سے پاکستان کی مڈل کلاس کو فائدہ ہوگا۔(ار)