سیالکوٹ،منی ٹرک کی چاند گاڑی کو ٹکر، خاتو ن جاں بحق ،3افراد زخمی ہو گئے

منگل 22 نومبر 2016 23:43

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2016ء) منی ٹرک کی چاند گاڑی کو ٹکر خاتو ن جاں بحق تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو تھانہ سمبڑیال کے علاقہ بھوپالوالہ کے قریب چاند گاڑی نمبری جی اے وائی808سمبڑیال کی طرف جارہی تھی کہ ٹرک نمبری ایل زیڈاے 7574 نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں چاندگاڑی میں سوارتیس سالہ آصفہ موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔اس دوران نامعلوم ٹرک ڈرائیوموقع سے فرار ہو گیا۔پو لیس تھانہ سمبڑیال مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :