سیالکوٹ، زراعت آفس میںبارش کیلئے نماز استصفارادا کی گئی

منگل 22 نومبر 2016 23:43

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2016ء)زراعت آفس سیالکوٹ میںبارش کیلئے نماز استصفارادا کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے ضلع سیالکوٹ بارشیں نہ ہو نے کی بناء پر شدید خشک سالی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے زرعی اراضی کوشدید نقصان ہو رہا ہے اورزیر زمین پانی کی سطح بھی انتہائی نچلے درجہ پر پہنچ گئی ہے اور فصلوں کی کاشت میں کسانوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ خشک سردی کی بناء پرموسمی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں منگل کو زراعت آفس سیالکوٹ میںنمازے استصفار اد اکی گئی جس کی امامت مولوی محمد انور نے کی۔جبکہ ای ڈی او زراعت ریاض احمد جاویداور ڈی ڈی او زراعت سمیع طاہر کے علاوہ محکمہ زراعت کے پچاس کے قریب ملازمین نے شرکت کی اور اجتماعی طور پراللہ تعالیٰ سے ابررحمت کی دعا کی گئی ۔