مانگل پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا

منگل 22 نومبر 2016 23:43

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) مانگل پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی کینٹ طاہر اقبال کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مانگل خالد خان نے پولیس نفری کے ہمراہ قلندرآباد اور سجی کوٹ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک کلاشنکوف، دو بندوقیں 12بور، ایک 8 ایم ایم رائفل، ایک 30 بور پستول اور15 کارتوس برآمد کر کے ملزم عابد حسین ولد محمد اشرف کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :