قومی ٹیم کو کرائسٹ چرچ میں جو ہوا اسے بھولنا ہوگا ، پاکستان ٹیم کو اپنے سلو اوور ریٹ پر قابو پانا ہو گا، سابق ہیڈ کوچ وقار یونس

بدھ 23 نومبر 2016 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں جو ہوا اسے بھولنا ہوگا ، پاکستان ٹیم کو اپنے سلو اوور ریٹ پر قابو پانا ہو گا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کا کہنا تھا کہ ہملٹن ٹیسٹ میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔اظہر علی کو نمبر تین پر بیٹنگ کرنی چاہئے جبکہ بابر اعظم کو چھٹے نمبر پر بھیجیں ۔وقار یونس کا یہ بھی کہنا تھا کہ مصباح الحق کی کمی ضرور محسوس ہو گی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میں شرجیل خان کو کھلانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :