اقتصادی راہداری منصوبے سے خطہ کی مجموعی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا ،ْ مولانا عبد الغفور حیدری
دورہ کے دوران ریفائنری کے قیام، سٹیل مل لگانے، سی پورٹ ٹرمینل، سیمنٹ پلانٹ اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے کے امکانات کا بھی بغور جائزہ لیا جائے گا، ژوکوپنگ
بدھ 23 نومبر 2016 16:58
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی خوش آئندہے کہ پاکستان اور چین کے مابین تجارتی اور اقتصادی سطح پر تعاون دن بدن بڑھتا جارہاہے اور سی پیک منصوبے سے باہمی تعاون اور مختلف سطح پر روابط کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اگرچہ بہت ساری قوتیں سی پیک کے راستے میں مشکلات پیدا کرنے میںلگی ہوئی ہیں تاہم پاکستانی قیادت اور عوام کا یہ عزم ہے کہ اس منصوبے کو پایہٴ تکمیل تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ پہلا تجارتی قافلہ چائنا سے گوادر پہنچ چکا ہے تاہم وقت کے ساتھ ساتھ ان تجارتی قافلوں میں مزید تیزی آئے گی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تجارتی سرگرمیوں کے باعث مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں اور خاص طور پر سی پیک کے تحت پسماندہ علاقوں میں بالخصوص بلوچستان میں صنعتی زونز قائم کئے جا سکتے ہیں جس سے نہ صرف پسماندہ علاقوں کی ترقی ممکن ہو گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے وفد کو اپنے دورہ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ 8 سیاسی جماعتوں پر مشتمل وفد نے چین میں مختلف سطح پر ملاقاتیں کیں اور سی پیک کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جایا جائے اور مختلف سطح پر وفد کے تبادلوں سے دوطرفہ تعاون کو مضبوط سے مضبوط تر کیا جا سکے گا۔ وفد کے رہنما نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دورے کا مقصد بھی دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے اور ان شعبوں کی نشاندہی کرنا ہے جہاں پر باہمی اشتراک کے ساتھ منصوبوں پر کام کیا جاسکتا ہے اور چینی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دورہ کے دوران ریفائنری کے قیام، سٹیل مل لگانے، سی پورٹ ٹرمینل، سیمنٹ پلانٹ کے علاوہ دیگر دوسرے اہم منصوبوں پر کام کرنے کے امکانات کا بھی بغور جائزہ لیا جائے گا جبکہ ساتھ ہی ساتھ فلاحی کاموں کیلئے بھی کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔مزید اہم خبریں
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.