گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا سابق نگران وزیر اعظم معین قریشی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بدھ 23 نومبر 2016 19:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) خیبر پختونخوا کے گورنرانجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے سابق نگران وزیر اعظم معین قریشی کے اس جہان فانی سے رحلت فرما جانے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جو گزشتہ روز واشنگٹن میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ایک تعزیتی پیغام میں گورنر نے غمزدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کی وطن عزیز کیلئے خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔گورنر نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و حوصلے سے برداشت کر نے کیلئے بھی دعا کی ہے۔