قومی اسمبلی میں سابق نگران وزیر اعظم معین قریشی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

بدھ 23 نومبر 2016 20:52

اسلا آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2016ء) قومی اسمبلی میں سابق نگران وزیر اعظم معین قریشی کی وفات پر ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ن لیگی رکن شہباز بابر نے ایوان کی توجہ معین قریشی کی وفات کی طرف مبذول کرائی اور درخواست کی کہ وہ سابق وزیر اعظم تھے ان کے لئے ایوان میں فاتحہ خوانی کرائی جائے ۔ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی ہدایت پر جے یو آئی کے رکن اسمبلی مولانا قمر الدین نے سابق نگران وزیر اعظم کے لئے ایوان میں فاتحہ خوانی کرائی۔…(م د +ع ع )