نادرا کی جانب سے سکھر ریجن کے مختلف علاقوں میں موبائل وین بھیجنے کا شیڈول جاری

بدھ 23 نومبر 2016 23:16

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) ریجنل ہیڈ آفس نادرا سکھر کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق سکھر ریجن کے مختلف اضلاع میںعوام کو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بنانے کے لئے 2دسمبر 2016تک موبائل وینز بھیجنے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکارپور ضلع کے خان پور اور شکار پور تعلقوں کی یونین کونسلز میں 2 دسمبر2016تک موبائل وین نمبر 7موجود رہے گی جبکہ انہی تاریخوں میںجیکب آباد ضلع کے تعلقہ جیکب آباد کی یونین کونسلز میں بھی موبائل وین موجود رہے گی اسی طرح ضلع کندھ کوٹ کشمور کے تعلقہ کشمور ، کندھ کوٹ اور تنگوانی تعلقون کی یونین کونسلز میں بھی انہی تاریخوں پر موبائل وین نمبر24موجود رہے گی اور خیرپور ضلع کے سوبھو ڈیرو ، کوٹ ڈیجی اور کنگری تعلقوں کی یونین کونسلز میں 2دسمبر تک موبائل وین نمبر21موجود رہے گی۔

متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ بنوانے یا درستگی کے سلسلے میں دی گئی بالا تاریخوں پر موبائل ٹیموںسے رابطے میں رہیں۔

متعلقہ عنوان :