عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، دیہی علاقوں میں کمیونٹی مڈوائفری ادارہ حاملہ خواتین کو طبی سہولیات اورزچگی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہی ہے، ڈپٹی کمشنر نصیرآبادنصیراحمد ناصر

بدھ 23 نومبر 2016 23:19

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآبادنصیراحمد ناصرنے کہاہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، دیہی علاقوں میں کمیونٹی مڈوائفری ادارہ حاملہ خواتین کو طبی سہولیات اورزچگی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہی ہے، حکومتی اقدامات کے سبب غریب لوگوں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے اورخواتین کو روزگار کے ساتھ انہیں صحت کے شعبے سے وابستگی کے مواقع بھی فراہم ہورہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے کمیونٹی مڈویفری سکول ڈیرہ مرادجمالی میں تربیت مکمل کرنے والی لیڈی مڈوائفری خواتین میں ڈیلیوری کٹ اوردیگر طبی سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرڈویژنل ڈائریکٹرہیلتھ ڈاکٹر محمودخان عمرانی، ڈی ایچ اوڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ،ایم ایس سیدڈاکٹر مختیارشاہ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مڈوائفری نصیرآباد سعیداحمد لاشاری اورپرنسپل مڈوائفری سکول سمیت دیگر آفیسران بھی موجودتھے ڈپٹی کمشنر نصیراحمد ناصرنے مڈوائفری سکول کا تفصیلی دورہ کیا اورتربیت حاصل کرنے والی خواتین کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی انہوںنے بتایا کہ نصیرآباد میں نرنسنگ کالج کی بھی اشدضرورت ہے تاکہ صحت کے شعبے میں مزیدبہتری آنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو مزید ٹرینگ کی سہولیات میسرہونگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تربیت مکمل کرنے والی خواتین پر بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ دردمنداورغریب خواتین کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ انہیں مقامی سطح پرزچگی جیسی سہولیات فراہم کریں۔