ہرشخص کاتحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، ممبرپنجاب اسمبلی تحسین فواد

راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام سماجی مسائل پرمبنی سٹیج ڈرامہ ’گُڈیاں پٹولے‘ پیش کیا گیا

بدھ 23 نومبر 2016 23:19

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام سماجی مسائل پرمبنی سٹیج ڈرامہ ’’گُڈیاں پٹولے‘‘ پیش کیا گیا۔ کھیل کومحمداسلم مغل کوتحریرکیا تھا اورعامرنوازنے ہدایات دیں ۔ممبرپنجاب اسمبلی تحسین فوادمہمانِ خصوصی تھیں۔ناہیدمنظوراورریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدان کے ہمراہ تھے۔ یہ کہانی ایسے بے گھروں کی کہانی ہے جوصرف تقدیرکے ہاتھوں مجبورہیں۔

ریلوے پلوں کے نیچے رہنے والے پکھی واسوں کی کہانی جواپنی بیٹی کے پیارکیلئے اپنا سب کچھ بربادکربیٹھتے ہیں۔جس دن شادی ہوتی ہے اس دن سیلاب آ جاتا ہے اوراسی طرح ان کی ساری خوشیاں پانی میں بہہ جاتی ہیں۔ڈرامے کے فنکاروں میں عامرنواز،عمران نواز، تنویر خالد، ظہیر تاج، عیشا ملک، بشیر قادری، اسلم مغل، زنیرہ نورین، کاشف نذیر، عامر شہزاد، شمائلہ مقدس،صائمہ ولسن اورنائمہ ولسن شامل تھے۔

(جاری ہے)

ممبرپنجاب اسمبلی تحسین فوادنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرشخص کاتحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے عام آدمی کا معیارزندگی بہترہوجائے گا۔ ناہید منظورکہنا تھا کہ ٹیم نے بہت شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا اوراہم مسئلے کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔ ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکا کہنا تھا کہ معیاری تفریح کے ساتھ ساتھ سبق آموزپیغام دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :