آسٹریلوی ہائی کمشنر کا وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کے اعزاز میں استقبالیہ

بدھ 23 نومبر 2016 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) آسٹریلوی ہائی کمشنر کا وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کے اعزاز میں استقبالیہ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو آسٹریلوی ہائی کمشنر نے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پراپنے خطاب میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ پائیدارترقی کیلئے آسٹریلیا اور پاکستان کے ارکان پارلیمنٹ کو مل کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا کر پائیدار ترقی کا مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔وزیرمملکت نے کہاکہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے،پاکستان اور آسٹریلیا تعلیم اورنوجوانوں کی ترقی کیلئے سب پارلیمینٹری گروپس بنائیں۔

متعلقہ عنوان :