ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، قوم اورمسلح افواج دشمن کے کسی قسم کے حملے کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں

صدر مملکت ممنون حسین کی چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 24 نومبر 2016 12:56

ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، قوم اورمسلح افواج دشمن کے کسی  قسم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہماری قوم اورمسلح افواج دشمن کے کسی بھی قسم کے حملے کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ وہ چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ملاقات میں گفتگوکررہے تھے جنھوں نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے الوادعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے جنرل راشد محمود کی خدمات اور آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ جنرل راشد محمود ایک سچے اور پیشہ ورانہ سپاہی ہیں اور کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے مسلح افواج کی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔ صدر مملکت نے مذید کہا کہ پاکستان کی مسلح فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے اور اس نے کسی بھی ناگہانی آفت کا بڑی دلیر ی اور جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے۔ جنرل راشد محمودنے اپنے دور میں صدر مملکت کی مدد اور رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔