ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پاکستانی سیاستدانوں کے لندن میں فلیٹس کا پول کھول دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 نومبر 2016 12:54

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پاکستانی سیاستدانوں کے لندن میں فلیٹس کا پول ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 نومبر 2016ء) : معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پاکستانی سیاستدانوں کے لندن میں موجود فلیٹس کا پول کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ہیتھرو ائیر پورٹ سے اُتر کر ماربل آرچ اسٹیشن کے لیے ٹرین لیں جو سینٹرل لندن کے لیے جاتی ہے۔ اس ٹرین کے ذریعے آپ نروانا ریذیڈنس پہنچیں گے۔

نروانا ریذیڈنس سے ایک اسکوائر میل پر ایک عمارت موجود ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عامر لیاقت نے بتایا کہ نروانا ریذیڈنس میں جن پاکستانی سیاستدانوں کے فلیٹس موجود ہیں ان میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن، پیپلز پارٹی رہنما رحمان ملک ، ملک ریاض، وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، سابق صدر پرویز مشرف، ایم کیو ایم قائد الطاف حسین ، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین ، پی ٹی آئی رہنما علیم خان ، محمد میاں سومرو ، مصطفیٰ جتوئی ، مخدوم احمد محمود، شوکت عزیز، چودھری شجاعت حسین ، چودھری پرویز الٰہی اور مولانا فضل الرحمان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :