سماہنی سیکٹر میں بھارتی گولہ باری سے کروڑوں کا مالی نقصان ہونے کے ساتھ جانی نقصا ن ہو رہا ہے‘تارکین وطن پاک بھارت کشیدگی سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں اور اپنے پیاروں کی سلامتی کیلئے دعا گو ہیں

ممتاز سیاسی و سماجی اور کشمیری حریت پسند شخصیت راجہ اسرار صابر کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 24 نومبر 2016 16:07

اٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) ممتاز سیاسی و سماجی اور کشمیری حریت پسند شخصیت راجہ اسرار صابر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماہنی سیکٹر میں بھارتی گولہ باری سے کروڑوں کا مالی نقصان ہونے کے ساتھ جانی نقصا ن ہو رہا ہے۔تارکین وطن پاک بھارت کشیدگی سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں اور اپنے پیاروں کی سلامتی کے لیے دعا گوہ ہیں۔

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور کنٹرول لائن پر بلاجواز فائرنگ بند کرے ،نصف صدی سے کشمیریوں کو محکوم بنائے رکھنا نام نہاد جمہوریت کا راگ الاپنے والوں کی فطرتی جارحیت ،انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور دوہرے معیار کا آئینہ دار ہے ، نریندر مودی بھارتی عوام کو خوش کرنے کے لیے نہتے اور معصوم کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری آزادی کے لیے پر عزم ہیں نریندر مودی اور اس کی قابض افواج کو جلد یا با دیر اپنا بوریا بسترگول کرنا ہو گا۔ نریندر مودی جارحیت کا منصوبہ بنا چکا ہے۔ بھارت جنگ کا ماحول پیدا کر کے مقبوضہ کشمیر کے اندر اپنے مظالم کو چھپانے کی سازش کررہا ہے۔اُنھوں نے کہا کہ کشمیری دنیا کے ہر فورم پر بھارت کے مظالم کو بے نقاب کریں گے۔ بھارت میں قائم مودی حکومت بھارت کے اندر انتہاء پسند طبقہ کی نمائندہ تنظیم ہے جس کے ہاتھ بھارت کے اندر مسلمانوں اوردیگر اقلیتی اقوام کے خون سے رنگے ہوے ہیں ۔

مقررین نے کہا کہ بھارت نے ہر دور میں کشمیرکے اندر ریاستی دہشت گردی کی اور کشمیریوں پر ظلم ڈھائے ہیں ،اب جبکہ دنیا میں انسانی حقوق کے دفاع کے لیے باقاعدہ طورپر کام کیا جارہا ہے اور مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر تلاش کیا جارہا ہے۔۔اُنھوں نے کہا کہ ایسے حالات میں بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر بلاجواز فائرنگ اور سول آبادی کا قتل عام مہذب دنیا خصوصاًجمہوریت کی علمبردار قوتوں کے چہرے پر سیاہ نشان ہے جس پر مہذب اقوام کو سنجیدگی سے سوچنا چاہیے اور سکاٹ لینڈ کی طرز پر کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :