آرمی چیف نے ریٹائرمنٹ کے بعدزندگی گزارنے کاہُنربتادیا

ریٹائرمنٹ کے بعدزندگی شہداء کے ورثاء کیلئے وقف کرتاہوں،شہداء کے ورثاء کیلئے فلاحی ادارہ قائم کرینگے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 نومبر 2016 16:09

آرمی چیف نے ریٹائرمنٹ کے بعدزندگی گزارنے کاہُنربتادیا

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24نومبر2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریٹائرمنٹ کے بعدزندگی گزارنے کاہُنربتاتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے ورثاء کیلئے فلاحی ادارہ قائم کرینگے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آج خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 29 نومبرکواختیارات سونپ دونگا، پاک فوج کوخداحافظ کہہ رہا ہوں۔ جب تک زندہ ہیں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعدزندگی شہداء کے ورثاء کیلئے وقف کرتاہوں۔شہداء کے ورثاء کیلئے فلاحی ادارہ قائم کرینگے۔