Live Updates

عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کااہم اجلاس

پاناماکیس کی آئندہ سماعت میں نئے قانونی پہلوؤں کواجاگرکرنےاوراین اے110 پرسپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائرکرنے کا فیصلہ،سرحدوں پربھارتی جارحیت کی شدید مذمت،بتایا جائےقطری شہزادے شکارکی نیت سے آئے ہیں توانہیں لائسنس کس نے دیا؟سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نعیم الحق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 نومبر 2016 17:02

عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کااہم اجلاس

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24نومبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ہوا،جس میں پاناما لیکس سےمتعلق لیگل ٹیم نے تفصیلی بریفنگ دی،پاناماکیس کی آئندہ سماعت میں نئے قانونی پہلوؤں کواجاگرکرنے کافیصلہ کیاگیا،جبکہ اجلاس میں پی ٹی آئی نے این اے 110 پرسپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائرکرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پراجلاس میں سرحدوں پربھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے قراردیاگیاکہ کشمیری عوام پرمظالم کیخلاف ہم دنیا کو اپنے ساتھ کھڑا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہاکہ وزیراعظم پاناما لیکس پراپنی وضاحت دینےکی بجائے آئین کوبدلنے کےخواہشمند ہیں۔لیکن پی ٹی آئی آئین میں متنازع اندازمیں ترمیم کی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ قطر سے وفد کے پاکستان پہنچنے کے اغراض ومقاصد کوبھی قوم سے پوشیدہ رکھا گیاہے۔قوم کوبتایاجائے کہ قطر سے آنے والا وفد کس حیثیت میں پاکستان پہنچا ہے۔نعیم الحق نے کہا کہ قطری شہزادے شکارکی نیت سے آئے ہیں توانہیں لائسنس کس نے دیا ہے؟

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات