جنرل راحیل کی قیادت میں پاک فوج نے دہشتگردی کامقابلہ کیا۔وزیراعظم

جنرل راحیل شریف نے بطورآرمی چیف ملک کیلئے شاندارخدمات سرانجام دیں،جنرل راحیل شریف کو غیرمعمولی قابلیت کی بنیادپرآرمی چیف مقررکیاگیا،تقریب کامقصدجنرل راحیل شریف کوخراج تحسین پیش کرناہے،وزیراعظم نوازشریف کاآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزازمیں دیے گئے عشائیہ سے خطاب۔جنرل راحیل شریف نے خراج زبردست تحسین پیش کرنے پروزیراعظم کاشکریہ اداکیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 نومبر 2016 20:16

جنرل راحیل کی قیادت میں پاک فوج نے دہشتگردی کامقابلہ کیا۔وزیراعظم

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24نومبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ جنرل راحیل کی قیادت میں پاک فوج نے دہشتگردی کامقابلہ کیا،جنرل راحیل شریف نے بطورآرمی چیف ملک کیلئے شاندارخدمات سرانجام دیں،تقریب کامقصدجنرل راحیل شریف کوخراج تحسین پیش کرناہے۔انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزازمیں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کی بطورآرمی چیف ملک کیلئے خدمات پرانہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کاخاندان ملکی دفاعی خدمات کیلئے جانا جاتا ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مادروطن کے دفاع میں اپنے بڑوں کی خدمات کوپروان چڑھایا۔جنرل راحیل کی قیادت میں پاک فوج نے دہشتگردی کامقابلہ کیا۔پاک فوج نے دہشتگردوں کوہرمحاذپرشکست دی۔

(جاری ہے)

دنیاہمارے انسداددہشتگردی کے عزم سے واقف ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے بطورآرمی چیف ملک کیلئے شاندارخدمات سرانجام دیں۔

جنرل راحیل شریف کو ان کی غیرمعمولی قابلیت کی بنیادپرآرمی چیف مقررکیاگیا۔جنرل راحیل شریف نے محنت اور لگن سے خودکوبہترین سپہ سالارثابت کیا۔وزیراعظم نے جنرل راحیل شریف کومخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آئندہ مستقبل میں بھی آپ کے بہترین تجربات سے مستفیدہوتے رہیں گے۔جبکہ میں ہمیشہ جنرل راحیل شریف کے اسٹریٹجک مشوروں کواپنایا۔وزیراعظم کے خطاب کے اختتام کیساتھ ہی پورا ہال تالیوں کی گونج جھوم اٹھا،اس کے ساتھ ہی جنرل راحیل شریف بھی کھڑےہوگئے۔

جنرل راحیل شریف نےوزیراعظم نوازشریف کاشاندارالفاظ میں خراج تحسین پرشکریہ اداکیا۔جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی حمایت اور تائید کا دلی طورپرشکرگزارہوں۔اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاوزیراعظم ہاؤس میں استقبال کیا۔ وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔

واضح رہےوزیراعظم ہاؤس کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزازمیں الوداعی عشائیہ دیا گیا تھا۔عشائیے کی تقریب میں اہم وفاقی وزراء ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر،پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان نےبھی شرکت کی۔تقریب میں نئے آرمی چیف کیلئے سنیارٹی لسٹ میں شامل لیفٹیننٹ جنرل زبیرمحمود حیات اورلیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد،لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے اورلیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف عشایئے کے بعدوزیراعظم ہاوس سے رخصت ہوئے تووزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوپرتپاک اندازمیں رخصت کیا۔وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوگاڑی تک رخصت کیا،جنرل راحیل شریف نے گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے وزیراعظم نوازشریف کوسلیوٹ کیا،جس کے جواب میں‌ نوازشریف نے بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوسلیوٹ کیا۔

وزیراعظم ہاوس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ