ن لیگ کا ہمیشہ سے وطیرہ ہے کے وہ جمہوریت کی بجائے آمریت کی طرز پر فیصلہ کرتی ہے ، اپنے مخالفین کو پریشرآئز کرنے کے لیے حکومتی اداروں کو استعمال کرتی ہے

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 24 نومبر 2016 22:46

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ کا ہمیشہ سے وطیرہ ہے کے وہ جمہوریت کی بجائے آمریت کی طرز پر فیصلہ کرتی ہے اور اپنے مخالفین کو پریشرآئز کرنے کے لیے حکومتی اداروں کو استعمال کرتی ہے۔سمبڑیال میں صحافی ناصر وڑائچ کے خلاف جھوٹا مقدمہ بھی اسی آمرانہ سوچ کا نتیجہ ہے۔

جسکی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔ وہ جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کر رہی تھیں ۔انہوں نے کہا کے صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور معاشرہ میں شعور کو اجاگر کرتا ہے جسکی بنا پر اسے آمرانہ ادوار میں نشانہ بنایا جاتا ہے جس کے لیے پنجاب کے حکمران پولیس کو استعمال کرتے ہے اور اپنے مخالفین کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کروا کر انہیں پابند سلاسل کروا دیتے ہے۔

(جاری ہے)

اور اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔اور انکی سر پرستی ڈی سی اوز کرتے ہیں انہوں نے کہا کے ڈی سی او سیالکوٹ کی طرف سے بلدیاتی انتحابات میں من مرضی کے نتائیج حاصل کرنے کے لیے جو رستہ سمبڑیال میں اپنایا وہ انتہائی گھنائونا ہے اور ممبران ضلع کونسل کے لیے ایک سخت پیغام ہے کے اگر انہوں نے تخت لاہور کے احکامات کے خلاف ووٹ کا استعمال کرنا چاہا تو انکے خلاف بھی ڈی سی او سیالکوٹ ناصر وڑائچ سے بھی سخت غیر قانونی کاروئی کروا کر انہیں اور انکے عزیزواقارب کو جیلوں میں بند کروا سکتے ہے۔

انہوں نے کہا کے پیپلز پاڑٹی ناصر وڑائچ کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرئے گی اور صحافیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہو گی تاکہ آزادی صحافت کا گلہ نہ دبایا جا سکے۔