یوکرائن ملک میں بدعنوانی کے انسداد پر توجہ دے، یورپی یونین

جمعرات 24 نومبر 2016 22:46

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) یورپی یونین کے رہنمائوں نے یوکرائن سے کہا ہے کہ وہ ملک میں بدعنوانی کے انسداد پر توجہ دے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں یورپی یونین اور یوکرائن کی سمٹ میں روس کے ساتھ کشیدگی اور دیگر دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونین کے رہنماں نے یوکرائنی صدر پر واضح کیا کہ وہ اپنے ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مزید عملی اقدامات کریں۔ یوکرائنی صدر پیٹرو پوروشینکو اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں مزید مراعات حاصل کرنے کی کوشش میں تھے۔ تاہم آج کی میٹنگ میں کسی واضح پیش رفت کے اشارے سامنے نہیں آئے ہیں اور نہ ہی یوکرائنی شہریوں کے یورپی یونین کے فری ویزے کے معاملے میں پیش رفت نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :