کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو فنڈنگ کرنے کا پلان زیر غور ہے ،نوشاکی ہیراڈے

آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے پر بیرونی ممالک کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے جاپان نے گرشتہ چند سالوں میں مختلف شعبوں کی5700 سرکاری افسران کو تربیت فراہم کی ہے، 10مختلف منصوبوں میں کام کر رہے ہیں جاپان پاکستان کو کوالٹی گروتھ میں ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے،امن وامان کی بہتر صورتحال ہونے سے جاپانی سیاح پاکستان کا رخ کریں گے پاکستان میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ اور کاروبار دوست ماحول فراہم نہ کرنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اقتصادی قونصلر جاپانی سفارتخانہ کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 24 نومبر 2016 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) جاپانی سفارتخانہ کے اقتصادی قونصلر نوشاکی ہیراڈے نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو فنڈنگ کرنے کا پلان زیر غور ہے مختلف مسائل کی وجہ سے ابھی تک باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے،آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے پر بیرونی ممالک کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے،جاپان نے گرشتہ چند سالوں میں مختلف شعبوں کی5700 سرکاری افسران کو تربیت فراہم کی ہے،اس وقت 10مختلف منصوبوں میں کام کر رہے ہیں جن میں50ملین ڈالر سے کنٹریکشن مشینری ٹریننگ سینٹر کی استعداد اور توسیع کا منصوبہ اور پمز ہسپتال بھی چلڈرن ہسپتال میں مختلف سہولیات فراہم کرنا قابل ذکر ہیں،جاپان پاکستان کو کوالٹی گروتھ میں ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے،امن وامان کی بہتر صورتحال ہونے سے جاپانی سیاح پاکستان کا رخ کریں گے،پاکستان میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ اور کاروبار دوست ماحول فراہم نہ کرنے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جاپان سفارتخانہ کے اکنامک قونصلر نوشاکی ہیراڈے نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے اور پاکستان کو گروتھ میں اضافہ کے حوالے سے مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں،گزشتہ چند سالوں کے مقابلہ میں پاکستان کی گروتھ میں خاصہ اضافہ ہوا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کامیابی سے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرکے دنیا کو اچھا پیغام دیا ہے اور دیگر ممالک کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے،جاپان پاکستان کی اکانومی میں بہتری کے لئے ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جاپان نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی5700 سرکاری افسران کو تربیت دی ہے اور اس وقت10مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کو فنڈنگ کرنے کا پلان زیر غور ہیں مگر اس کی راہ میں حائل مشکلات کو دور کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں خاصی بہتری آئی ہے۔اسلام آباد امن وامان کے حوالے سے ٹوکیو کے کچھ ایریا سے بہتر ہے اس لئے مستقبل میں جاپان سیاح پاکستان کا دورہ کریں گے۔

نوشاکی بیراڈے نے کہا کہ پاکستان میں متعدد جاپانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور ان کو لوڈشیڈنگ کاروباری ماحول دوست فراہم نہ کرنے اور کرپشن کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اکنامک قونصلر کی بریفنگ کے بعد صحافیوں کو جاپانی حکومت کی جانب سے مکمل کئے گئے۔پمز ہسپتال کے چلڈرن وارڈ اور کنٹریکشن مشینری ٹریننگ سینٹر کا دورہ کروایا گیا جس میں ان اداروں کے سربراہان نے جاپانی حکومت کی مدد سے تعمیر کئے گئے منصوبوں کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔۔۔(ولی)