افغان پناہ گزینوں کیلئے فنڈز جلد فراہم کئے جائیں،لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی یو این ایچ سی آر کے حکام سے گفتگو

جمعرات 24 نومبر 2016 23:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) وزیر برائے ریاستیں و سرحدی علاقہ جات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے جمعرات کو یہاں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے مختلف حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور انہیں افغان پناہ گزینوں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے عمل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یو این ایچ سی آر کے حکام سے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کیلئے جلد فنڈز فراہم کئے جائیں۔ یو این ایچ سی آر کے جن افسران نے وزیر سے ملاقات کی ان میں یو این ایچ سی آر کے علاقائی بیورو برائے ایشیا و بحرالکاہل کے ڈائریکٹر ڈیوڈ کاسٹرڈ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایاکی ایٹو شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :