گورنر سندھ کی طبیعت میں مزید بہتری،چہل قدمی اور معمول کی غذا کا استعمال شروع

جمعرات 24 نومبر 2016 23:16

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس ( ر) سعید الزماں صدیقی کی مجموعی صحت اور چیسٹ انفیکشن میں مزید بہتری آئی ہے اور ڈاکٹروں نے ان کی صحت میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ کی رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گورنر سندھ نے چہل قدمی اور معمول کی غذا کا استعمال بھی شروع کردیا ہے گورنر سندھ کے تمام تشخیصی ٹیسٹ کے نتائج نہایت حوصلہ افزا ہیں اور انہیں جلد اسپتال سے جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :