دبئی انٹر نیشنل ائر پورٹ نے ما ہ اکتوبر میں 6.4ملین مسافروں کو خدمات فراہم کیں

جمعہ 25 نومبر 2016 12:26

د بئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) دبئی انٹر نیشنل ائر پورٹ پر گزشتہ ماہ میں 6.4ملین مسافروں کا خیر مقدم کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی ائر پورٹ آپریٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2015کے اکتوبر کی نسبت رواں سال مسافروں کی تعداد میں 2.7فیصد اضافہ ہو ا ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال میں مشرقی یورپ 9.9فیصد کے ساتھ سب سے آگے رہا ،اکتوبر 2015کی نسبت اس سال مارکیٹ میں 1.1فیصد بہتری آئی۔اعدادو شمار میں واضح کیاگیا کہ اکتوبر 2015میں 34921پروازیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ رواں سال یہ تعداد تجاوز کر کے 35294تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :