یوکرائن میں24سالہ دوشیزہ نائب وزیر داخلہ مقرر ، اناستاسیہ دیئویا ملک کی کم عمر ترین نائب وزیرداخلہ ہیں

جمعہ 25 نومبر 2016 14:50

یوکرائن میں24سالہ دوشیزہ نائب وزیر داخلہ مقرر ، اناستاسیہ دیئویا ملک ..
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) یوکرائن میں24سالہ دوشیزہ کو نائب وزیر داخلہ مقرر کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائن میں 24سالہ اناستاسیہ دیئویا ملک کی کم عمر ترین نائب وزیرداخلہ بن گئی ہیں۔ اناستاسیہ دیئویا کو نائب وزیرداخلہ بننے کے بعد شدید تنقید کا سامنا ہے کئی لوگوں کا ماننا ہے وہ اس اعلی عہدے کے لیے کم عمر،کم تجربہ کار اور ناسمجھ ہے۔

اناستاسیہ دیئویا کاایک انٹرویو کے دوران خود پرہونے والی تنقید کے جواب میں کہنا کہ ان کے پاس تجربے کی کمی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ محکمہ داخلہ سے قبل سوئیڈش کمپنی میں ملازمت کرچکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نائب وزیر داخلہ بننے سے قبل وہ سخت امتحان کے بعد 2015 میں محکمہ داخلہ میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں تجربیاور قابلیت کی بنیاد پر انہیں آگے ترقی دی گئی۔

یاد رہے کہ24سالہ اناستاسیہ دیئویا سے قبل یوکرائن کے محکمہ اینٹی کرپشن میں بھی 23 سالہ ایناکلیونچک کو اعلی عہدے کے لیے بھرتی کیا گیا ہے۔انہیں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔واضح رہے کہ یوکرائن کے وزیر داخلہ نے اپنے فیس بک پر لکھا کہ لوگ اناستاسیہ کی مخالفت صرف اس لیے کر رہے ہیں کیوں کہ وہ جوان اور خوبصورت ہیں۔

متعلقہ عنوان :