یوکرائن ایک مرتبہ پھر اپنے شہریوں کے لیے یورپی یونین کا فری ویزہ حاصل کرنے میں ناکام

جمعہ 25 نومبر 2016 15:38

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) یورپی یونین کے رہنماؤں نے یوکرائن سے کہا ہے کہ وہ ملک میں بدعنوانی کے انسداد پر توجہ دے،اس سے قبل ہونیوالی میٹنگ میں کسی واضح پیش رفت کے اشارے سامنے نہیں آئے ہیں اور نہ ہی یوکرائنی شہریوں کے یورپی یونین کے فری ویزے کے معاملے میں پیش رفت نہیں ہوئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں یورپی یونین اور یوکرائن کی سمٹ میں روس کے ساتھ کشیدگی اور دیگر دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونین کے رہنماؤں نے یوکرائنی صدر پر واضح کیا کہ وہ اپنے ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے مزید عملی اقدامات کریں۔ یوکرائنی صدر پیٹرو پوروشینکو اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں مزید مراعات حاصل کرنے کی کوشش میں تھے۔ تاہم میٹنگ میں کسی واضح پیش رفت کے اشارے سامنے نہیں آئے ہیں اور نہ ہی یوکرائنی شہریوں کے یورپی یونین کے فری ویزے کے معاملے میں پیش رفت نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :