بھارتی بیڈ منٹن کھلاڑی سندھو کی ٹاپ 10 میں رسائی، سائنا کا اخراج تحسین

جمعہ 25 نومبر 2016 16:10

بھارتی بیڈ منٹن کھلاڑی سندھو کی ٹاپ 10 میں رسائی، سائنا کا اخراج تحسین

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) اپنے کریئر کے سب سے سنہرے دور سے گزر رہیں پی وی سندھو اس سال اولمپک سلور میڈل سے لے کر چائنا اوپن کے طور پر پہلی سوپر سیریز خطاب جیتنے کی بدولتجاری کردہ تازہ ورلڈ بیڈمنٹن رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ 10 میں پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اسٹار شٹلر سائنا نہوال اپنی حالیہ خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹاپ 10 سے باہر ہوگئیں۔ ویمنس سنگلز میں سندھو نے دو مقام کی بہتری درج کرائی۔ حیدرآبادی کھلاڑی اب نویں مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ سندھو اس سال 4 جولائی سے 27 اکتوبر تک ٹاپ 10 میں تھیں۔ لیکن اولمپکس کے بعد دو ٹورنمنٹس میں دوسرے راؤنڈ میں باہر ہو جانے کی وجہ سے وہ ٹاپ 10سے باہر ہو گئی تھیں۔۔

متعلقہ عنوان :