رائزنگ ڈے کے حوالے سے موٹر وے پولیس ہیڈکوارٹر سکھر میں ’’روڈ سیفٹی کانفرنس ‘‘کا انعقاد

جمعہ 25 نومبر 2016 23:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) آئی جی موٹر وے شوکت حیات خان کی خصوصی ہدایت پر رائزنگ ڈے کے حوالے سے جمعہ کے روز موٹر وے پولیس ہیڈکوارٹر سکھر میں روڈ سیفٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر رائو عامر علی تھے، اس کے علاوہ ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز، سیاسی ، سماجی شخصیات سمیت صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

روڈ سیفٹی کانفرنس کا مقصد موٹر وے پولیس کی جانب سے رائزنگ ڈے کو بھرپور جوش و خروش سے منانے اور عام لوگوں میں ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ایس پی موٹر وے سکھر سیکٹر رائو عامر علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج رائزنگ ڈے کے حوالے سے موٹر وے پولیس پورے پاکستان میں روڈ سیفٹی کے مختلف پروگرامز عوام الناس کے لئے منعقد کررہی ہے، جس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں، موٹر وے پولیس کا ہر جوان و افسر اپنی ذمہ داری بخوبی سرانجام دے رہا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی ایسے پروگرامز منعقد کیئے جائیں گے جس سے عوام کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی مل سکے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے اختتام پر ایس پی موٹر وے نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے افراد کے لئے موٹر وے پولیس کی جانب سے تحائف بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :