موٹر وے پولیس کی جانب سے رائزنگ ڈے کے سلسلہ میں ٹریفک قوانین کے بارے میں ذہنی آزمائش کے مقابلے

جمعہ 25 نومبر 2016 23:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) موٹر وے پولیس کی جانب سے رائزنگ ڈے کے سلسلہ میں مختلف کالجز و سکولوں کے ہونہار طلبہ و طالبات کے درمیان ٹریفک قوانین کے بارے میں ذہنی آزمائش کے مقابلے منعقدکیے گئے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈگری کالج سکھر کے طلباء ذہنی آزمائش میں سب پر بازی لے گئے اور پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی موٹر وے راؤعامر علی نے طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ چند برس قبل موٹر وے پولیس کی جانب سے عوام میں ٹریفک قوانین کے شعور کو اجاگر کرنے کی جو کوشش شروع کی گئی تھی آج ان طلباء نے ذہنی آزمائش میں ٹریفک قوانین کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے درست جوابات دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ موٹر وے پولیس کی کوشش رنگ لارہی ہے۔کامیاب ہونے والے طلباء میں ایس پی موٹر وے نے انعامات بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :