ضلع خیرپور میں جاری پولیو مہم کے تیسرے روز انسداد پولیو کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر خیرپور کا دورہ

جمعہ 25 نومبر 2016 23:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) ضلع خیرپور میں جاری پولیو مہم کے تیسرے روز انسداد پولیو کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم راجپوت نے گمبٹ، کنگری کے آر ایچ سی،بی ایچ یوسینٹرز کا دورہ کیا ،دورے کے دوران کسی بھی یو سی ایم اوزکے پاس مائیکرو پلان نہ ہونے، ہدف کی معلومات کی عدم دستیابی اور ٹیموں کی ابتر کارکردگی پر ڈی سی خیرپور نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام ٹی ایچ اوز، یوسی ایم اوز، اے سیز اور چیئرمین و وائس چیئرمینوں کا آن بورڈ لینے کا حکم دیتے ہوئے ڈی سی آفس طلب کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی حالے انتہائی تشویشناک ہے اور تعلقہ آفیسر اور عملہ عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہا ہے جس کے بارے میں مکمل رپورٹ پولیو پروگرام سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو تحریری طور پر روانہ کی جائے گی اس موقع پر اے ڈی سی ریاض حسین وسان، اے سی کنگری محمد عثمان خالد،اے سی گمبٹ اعجاز ہالیپوٹو، چیئرمین سید نجیب اللہ شاہ راشدی ،ڈی ایچ او ڈاکٹر نثار احمد پھلپوٹو، ڈاکٹر وشنو رام اور دیگر موجود تھے ڈی سی خیرپور نے کہا کہ ضلع انتظامیہ پولیو مہم پر بھرپور توجہ دے رہی ہے جبکہ متعلقہ آفیسر اور عملہ مسلسل لاپرواہی کا مرتکب ہورہا ہے جس سے مہم متاثر ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ اس قومی کاز میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :