خیرپور پولیس نے 45 مقابلوں کے دوران ڈاکوئوں کے 25 گروہوں کا خاتمہ جبکہ 66 ڈاکو گرفتار کیے گئے

جمعہ 25 نومبر 2016 23:14

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) خیرپور پولیس نے 45 پولیس مقابلوں کے دوران ڈاکوئوں کے 25 گروہوں کا خاتمہ کیا ، دیگر 66 ڈاکوئوں کو گرفتار کیا گیاجن میں پر انعام مقرر تھا، مذیدبراں تین جرائم پیشہ افراد مقابلے میں مارے گئے ہیں اور 11 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا،یہ بات ایس ایس پی آفس خیرپورکی جانب سے جاری کردہ پولیس کارکردگی رپورٹ میں بتائی گئی، رپورٹ کے مطابق پولیس نے جرائم پیشہ، ڈاکوئوں ، روپوش ملزمان کی گرفتاری اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جبکہ جبکہ 1585 روپوش، اشتہاری ، 13 پتھاریدار، 132 جواریوں کو گرفتار کیا گیا ہے اس کے علاوہ جرائم پیشہ عناصر کے قبضے سے 06 کلاشنکوف، 52 بندوقیں،08 رائفل،09 ریوالور،171 پسٹل،818 گولیا ں،233 کارتوس اور 04 عدد کاریں برآمد کرکے تحویل میں لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی خیرپور غلام اظفر مہیسرنے کہا ہے کہ ضلع خیرپور میں جرائم کی روک تھام ،امن و امان کی بحالی کے لیے خیرپور پولیس بھرپور انداز میں کاروائی کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :