ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے مچھلیوں کے کاروبار اور افزائش نسل کے فروغ اور بیرون ملک برآمدات کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

جمعہ 25 نومبر 2016 23:14

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی ) کی جانب سے مچھلیوں کے کاروبار اور افزائش نسل کے فروغ اور بیرون ملک برآمدات کے حوالے سے سکھرمیں ایک سیمنار منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ٹی ڈی اے پی کی ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر ، محسن بلو، ڈائریکٹر فشریز اینڈ لائیو اسٹاک سندھغلام محمد مہر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر منظور حسین سومرو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفانت حسین ابڑو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچرل ایکسٹینشن سکھر شفیع محمد لاڑک، فشریز ہو سیل مارکیٹ سکھرکے صدر قربان علی میرانی، مقبول احمد سیل، امداد میرانی، قدرت اللہ ، آل پاکستان فشریز ایسوسی ایشن کے چیئر مین مسلم محمدی سمیت دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔

سیمینار میں ٹی ڈی اے پی کے عملداروں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے ادارے نے مچھلیوں کی افزائش کے فروغ اور بیرون ملک برامدات کے مواقع پیدا کرنے کے سلسلہ میں ایک پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے اس منصوبے کے تحت مچھلیوں کے بیوپاریوں اور ماہی گیروںکو اس ضمن میں مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیںگی۔

متعلقہ عنوان :