یوکرائنی تنازعے کے حل کے لیے چہار ملکی مذاکرات منگل کو ہوں گے

اجلاس میں وزرائے خارجہ گزشتہ ماہ منعقدہ چار ملکی سمٹ کی روشنی میں مشرقی یوکرائن کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیں گے

ہفتہ 26 نومبر 2016 13:20

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) یوکرائنی تنازعے کے حل کے لیے چہار ملکی مذاکرات منگل کو ہوں گے،اس میٹنگ میں وزرائے خارجہ انیس اکتوبر کو برلن منعقدہ چار ملکی سمٹ کی روشنی میں مشرقی یوکرائن کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو ایک بیان میں فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہاکہ اگلے ہفتے کے دوران منگل کے روز یوکرائن، روس، جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ہونے والی ایک میٹنگ میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس میٹنگ میں وزرائے خارجہ انیس اکتوبر کو برلن منعقدہ چار ملکی سمٹ کی روشنی میں مشرقی یوکرائن کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیں گے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق اکتوبر کے سربراہ اجلاس میں جس نظام الاوقات پر اتفاق کیا گیا تھا، اٴْس کے تحت ہونے والی پیش رفت کو وزرائے خارجہ کے اجلاس میں فوکس کرتے ہوئے موجودہ پیدا شدہ تعطل کو رفع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انیس اکتوبر کی برلن میٹنگ میں روسی صدر پوٹن بھی جرمن، فرانسیسی اور یوکرائنی رہنماؤں کے ساتھ شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :