پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے بھارتی زائرین نے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 نومبر 2016 13:45

پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے بھارتی زائرین ..

چکوال(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 نومبر۔2016ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے بھارتی زائرین نے اپنا دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔تقریباً 200 ہندو زائرین کو بھارت کے مختلف علاقوں سے کٹاس راج مندر28 نومبر کو آنا تھا۔تین روزہ دورے میں ہندو زائرین کو یہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنی تھیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور چکوال کی ضلعی انتظامیہ نے ہندو زائرین کی آمد کی مناسب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے تصدیق کی کہ ہندو زائرین نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہندو زائرین کے دورے کی منسوخی کی وجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر جاری کشیدگی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہم نے بھارتی زائرین کو ویزے جاری کردیے تھے لیکن ان کی اپنی حکومت نے انہیں پاکستان جانے سے روک دیا۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکریٹری خالد علی نے بتایا کہ پاکستان نے 3 ہزار 319 سکھ یاتریوں کو حال ہی میں ویزے جاری کیے تھے تاہم ان میں سے صرف 2008 سکھ پنجا صاحب آئے۔انہوں نے بتایا کہ ہندو یاتری اب فروری میں شیو راتری کے موقع پر کٹاس راج آئیں گے۔واضح رہے کہ ہندو یاتری سال میں دو بار کٹاس راج آتے ہیں، ان کا پہلا دورہ فروری جبکہ دوسرا نومبر میں ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :