بھارتی جارحیت سے آزاد کشمیر کے سرحدی علاقوں کے لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں‘نیلم،بٹل،تیتری نوٹ،نکیال،کھوئی رٹہ اور سماہنی کے لاکھوں کی آباد ی متاثر ہو رہی ہے‘ بھارتی گولہ باری سے کئی لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں

ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور کشمیری حریت پسند رہنما راجہ اسرار صابر کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 26 نومبر 2016 14:25

اٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور کشمیری حریت پسند رہنما راجہ اسرار صابر نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت سے آزاد کشمیر کے سرحدی علاقوں کے لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔نیلم،بٹل،تیتری نوٹ،نکیال،کھوئی رٹہ اور سماہنی کے لاکھوں کی آباد ی متاثر ہو رہی ہے۔انڈین گولہ باری سے کئی لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں اور اربوں کی قیمتی املاک تباہ و برباد ہو رہی ہیں۔

ایمبولینس اور بس کو نشانہ بنا کر بھارتی افواج نے انسان دشمن ہونے کا باقاعدہ ثبوت دیا ہے۔اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں بھارتی جارحیت کا نوٹس لیں۔آزاد کشمیر کی بھی تمام سیاسی جماعتیں تما تر سیاسی اختلافات بھلا کر قومی آزادی کے لیے یک زبان ہو کر آواز بلند کریں۔

(جاری ہے)

لفظ آزادی پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتحاد نا گزیر ہو چکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بانت بانت کی بولی بولنے کی بجائے تمام سیاسی جماعتیں آزادی کے ایک ہی نقطے پر متحد و منظم ہو کر جدو جہد آزادی کو آگے بڑھائیں۔بھارت کے تمام مضموم عزائم کو خاک میں ملا کر رہیں گے۔آزادی کشمیریوں کا حق ہے اور کشمیری قوم کی آزاد ی اٹل حقیقت ہے۔

مقبوضہ کشمیر بھارتی درندوں سے آزاد کروانے کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلہ میں اپنا اثر رسوخ استعمال کریں اور اور بھارت پر اپنا دبائو بڑھائیں۔کشمیر کے وارث صرف کشمیری ہیں۔ اور کشمیریوں کی مرضی و منشاء کیخلاف کوئی بھی فیصلہ یا معائدہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔عالمی طاقتیں کشمیریوں کی مرضی کیمطابق مسئلہ کشمیر حل کروائیں۔

متعلقہ عنوان :