Live Updates

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کااجلاس

پی ٹی آئی کاایل اوسی پربھارتی جارحیت کیخلاف سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوخط لکھنے کافیصلہ،عالمی امن اورسلامتی کویقینی بنانا بان کی مون کی ذمہ داری ہے۔عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 26 نومبر 2016 15:57

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کااجلاس

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26نومبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت کااجلاس ہوا،جس میں ایل اوسی پربھارتی جارحیت پراظہارمذمت کیاگیا جبکہ اجلاس میں ایل اوسی پربھارتی جارحیت کیخلاف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کوخط لکھنے کافیصلہ بھی کرلیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اجلاس میں قراردیاہے کہ حکومت کے پاس کھوکھلے بیانات کے علاوہ بھارت سے نمٹنے کاکوئی دوسراراستہ نہیں ہے۔

بھارتی شرانگیزی پرحکومتی بے عملی گوارانہیں کرسکتے۔عمران خان نے کہاکہ خط میں مسئلہ کشمیرکوبھرپوراندازمیں اٹھایا جائے گا۔خط کے ذریعے ایل اوسی پربھارتی جارحیت اور عزائم کوبے نقاب کیاجائے گا۔عمران خان نے کہاکہ خط میں مسئلہ کشمیرکوبھرپوراندازمیں اٹھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

خط کے ذریعے ایل اوسی پربھارتی جارحیت اور عزائم کوبے نقاب کیاجائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خط میں کہاکہ بھارت کی جانب سے شہری آبادی کونشانہ بناناسفاکیت ہے۔بھارتی جارحیت کے اقدام کاانتظام نہ کرنا ناقابل فہم ہے۔انہوں نے خط میں کہاکہ عالمی امن اور سلامتی بان کی مون کی ذمہ داری ہے۔مسئلہ کشمیرایک عرصے سے اقوام متحدہ میں التواء کاشکار ہے۔اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ لائن آف کنٹرول اور سرحدپربھارتی شرانگیزی کانوٹس لیاجائے۔جبکہ کشمیرمیں انسانی حقوق سے متعلق مبصربھی مقررکیاجائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات