معروف دانشور جمیل الدین عالی کی یاد میں تقریب کا انعقاد، خدمات پر خراج عقیدت

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) معروف دانشورو شاعر جمیل الدین عالی کی یاد میں ہفتہ کو آرٹس کونسل آف پاکستان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام انجمن ترقی اردو، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور جیمل الدین عالی کے اہل خانہ نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جمیل الدین عالی کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی جس میں ان کے مشہور ملی نغمے اور اردو شاعری کی صنف دوحے بھی پیش کئے گئے۔

دستاویزی فلم میں معروف ادبی، سیاسی اور سماجی شخصیات اور اہل خانہ نے جمیل الدین عالی کی خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ واضح رہے کہ جمیل الدین عالی 20 جنوری 1925ء کو دہلی میں پیدا ہوئے اور 23 نومبر 2015ء کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :