گوٹھ احمد میاں سومرو کے رہائشی کا معذور بیٹی سمیت احتجاج معذور کوٹا کے تحت نوکری دینے کا مطالبات

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) گوٹھ احمد میاں سومرو کے رہائشی کا معذور بیٹی سمیت احتجاج معذور کوٹا کے تحت نوکری دینے کا مطالبات ،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قصبہ احمد میاں سو مرو کے رہائشی وزری علی سومرو نے معذور بیٹی 24سالہ سھاگن کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبا کیا ہے کہ مجھے معذور کوٹا کے تحت نوکری دی جائے میر ا دوسرا بیٹا عاشق بھی معذور ہے انتہائی غریب ہوں گھر میں کھانے تک کے لئے کچھ نہیں نوکری دی جائے، تاکہ بچوں کا علاج اور گھر چلا سکوں۔

متعلقہ عنوان :