پاک فوج ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے

پاک فوج درپیش تمام چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور کسی بھی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے: نئے تعینات کیے گئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 نومبر 2016 21:52

پاک فوج ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26نومبر2016ء) نئے تعینات کیے گئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے تعینات کیے گئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک فوج ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے نامزد سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔ جبکہ پاک فوج درپیش تمام چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور کسی بھی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔