کراچی ،امجد صابری قتل سمیت چار فوجیوں کے قتل کے مقدمہ میں گواہان نے ملزمان کو شناخت کرلیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) کراچی کی مقامی عدالت میں امجد صابری قتل سمیت چار فوجیوں کے قتل کے مقدمہ میں گواہان نے کالعدم لشکر جھنگوی کے خطرناک ملزمان اسحاق عرف بوبی اور عاصم عرف احمد عرف کیپری کو شناخت کرلیا ہے۔ ہفتے کو پولیس نے ملزمان اسحاق عرف بوبی اور عاصم عرف احمد عرف کیپری کو جوڈیشل مجسٹریٹ سائوتھ کی عدالت میں پیش کیا۔

ملزمان کو دس ڈمی ملزمان کے درمیان دو گواہوں نے شناخت کیا، ملزمان نے یکم دسمبر دوہزار پندرہ کو تبت سینٹر کے قریب ملٹری پولیس کے اہلکاروں لانس نائیک راشد اور حولدار ارشد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔ جبکہ امجد صابری قتل کیس میں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پیش کیا گیاتھا، جہاں دس ڈمی ملزمان کے درمیان ایک گواہ نے دونوں ملزمان کو شناخت کیا، گواہ نے کہا کہ واقع کے وقت عاصم کیپری بائیک چلا رہا تھا جبکہ اسحاق بوبی نے امجد صابری پر فائرنگ کی، دوسرا گواہ ملزمان کو شناخت نہیں کرسکا جبکہ دیگر دو گواہان نے 164 تحت اپنا بیان عدالت میں قلمبند کروایا، گواہان کا کہنا تھا کہ ملزمان وقوعے سے قبل امجد صابری کے گھر کے آس پاس دیکھے گئے تھے،جبکہ انیس جولائی کو تیانہ صدر کی حدود میں ملزمان نے پارکنگ پلازہ کے نزدیک فائرنگ کرکے دو فوجی اہلکاروں کو شہید کیا تیا اس مقدمہ میں بھی گواہان نے ملزمان کو شناخت کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملزمان نے 20نومبر2015 کو رینجرز کے جوانوں اشتیاق،قاسم،اختر علی اور شہادت خان کو قتل کرنے، پولیس اہلکار خادم حسین کو قتل, کراچی بار کے سابق جنرل سیکریٹری سید امیر حیدر شاہ, پولیس افسر سید انور حسین جعفری ,سید ابراہیم نقوینہ یوسف پلازہ،عوامی کالونی،شریف آباد،گلشن اقبال اورنگی ٹائون،مومن آباد اور پاپوش نگر کے علاقوں میں قتل ہونے والے سید قاسم عباس،حسن مہدی،فراز حسین،اشتیاق حسین،وقار ندیم ایڈووکیٹ،آفتاب،عامر علی اور سید انور علی عابدی کو قتل کے انکشاف کیے تھے۔ #

متعلقہ عنوان :