مقامی اسکول میں آرٹ کرافٹ نمائش کا انعقاد

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:46

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) مقامی وائی ٹو کے اسکول کے طلبہ نے آرٹ کرافٹ نمائش منعقد کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر اسکول کے بچوں نے اساتذہ کی رہنمائی کے تحت مونٹیسوری میں مہارت پینٹنگ، بلاک پرنٹنگ، سبزی پرنٹنگ، ریت کے کام، انگوٹھے پرنٹنگ اور سپرے کی پرنٹنگ سمیت مختلف سجے ہوئے اسٹال میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر Y2K اسکول کی پرنسپل شبانہ خاصخیلی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نمائش بچوں کی ذہنی صلاحتیوں کے نشونمااور انہیں اجاگر کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کا زریعہ بنے گی۔ انہوںنے کہا کہ اس سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔