لازوال اور بے مثال ترقی سے نیا پاکستان بنا رہے ہیں،چوہدری محمدبرجیس طاہر

تمام بڑے چیلنجزز پر قابو پا لیا ،تمام شعبوں کو ریکارڈ فنڈز مہیا کر رہے ہیں،دفاع کے بعد معیشت کو ناقابل تسخیر بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،وفاقی وزیر

اتوار 27 نومبر 2016 18:00

اسلام ٓاباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2016ء) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمدنواز شریف کی قیادت میں پورے ملک میں ایک لازوال اور بے مثال ترقی کا عمل جاری ہے،جس سے ایک نئے پاکستان کی بنیاد مضبوط سے مضبوط تر ہور ہی ہے۔انہوں نے یہ بات ضلع ننکانہ کی تحصیل شاہ کوٹ کے نواحی قصبے ڈلہ چندا سنگھ میں گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عوام اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کے دوران کہی۔

انہوںنے کہا کہ نئے پاکستان کا نعرہ تو تحریک انصاف نے دیا تھا لیکن وہ ملک میں صرف نئے دھرنے احتجاج اور ہٹ دھرمی کی سیاست ہی دے سکیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس نئے خیبر پختونخواہ کے لیے وہاں کی عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا تھاآج تین سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود وہاں کے عوام اُس نئے خیبر پختونخواہ کی راہ تک رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اس کے برعکس محمدنواز شریف کی قیادت میںمسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پاکستان اور اس کے عوام کو وہ تمام وساہل اور عوامل فراہم کردیے ہیں جونہے اور مستحکم پاکستان کی بنیاد کو مضبوط سے مضبوط ترکر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے تین سال کی قلیل مدت میں ملک کو درپیش تمام بڑے چیلنجزز پر بڑے احسن انداز سے قابوپا لیا ہے جس سے آج پاکستان کے دُشمن بھی حیران و پریشان ہیںاور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے اندرونی اور بیرونی سازشوںمیں مصروف ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی عوام محمدنواز شریف کی قیادت میں متحد ہیںاور اپنے کشمیری بھائیوں اور افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیںاور کسی بھی جارحیت کا سبق آموز جواب دیں گے۔

چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ تمام چیلنجزز پر قابو پانے کے علاوہ حکومت تمام شعبوں کی ترقی کے لیے ریکارڈ فنڈز دے رہی ہے جس سے تمام شعبوں کی یکساں ترقی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے علاوہ جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر سے ملک کی معیشت کو ناقابل تسخیر بنانا محمدنواز شریف کے وژن کا حصہ ہے جس کو تمام تر چیلنجززکے باوجود عملی جامہ پہنانااُن کا پختہ عزم کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی صورت میں دفاع کی طرح معیشت کو بھی ناقابل تسخیر بنانے کا سہراابھی محمدنواز شریف کے سر جاتا ہے جس سے انہوںنے آج پاکستان کے بیس کروڑ عوام کے دل جیت لے ہیںانہوںنے کہا کہ اس لازوال اور بے مثال ترقی کا عمل جاری رہے گا اور 2018 میں بھی مسلم لیگ (ن) محمدنواز شریف کی قیادت میں عوام کے بھرپور اعتماد کی بدولت انتخابات میں کامیاب ہوگی۔