گورنر پنجاب سے چیئرمین پریس کلب سیالکوٹ کی قیادت میں صحافیوں کے وفد کی ملاقات

اتوار 27 نومبر 2016 22:40

سیالکوٹ ۔27نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) چیئرمین پریس کلب سیالکوٹ محمد انورحسین باجوہ کی قیادت میں صحافیوں کے وفود نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی اور سمبڑیال کے مقامی صحافی کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے حوالے سے اپنے تحفظات اور خدشات کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل اور ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر محمد عابد خاں کو ہدایت کی کہ وہ اس واقعہ کی از خود انکوائری کریں اور صرف میرٹ پر اس مسئلہ کو نمٹایا جائے۔

متعلقہ عنوان :