رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام کا یونین کونسل رنگپورہ کا دورہ ‘ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا

اتوار 27 نومبر 2016 22:40

سیالکوٹ ۔27نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام کا یونین کونسل رنگپورہ کا دورہ ‘ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقامی لیگی رہنما نوشعیب رفیع اعوان، نسیم مغل، سہیل آزاد بٹ، خواجہ بلال ، شیراز میر، طاہر اعوان، ڈاکٹر ندیم سیھٹی ،اشفاق جاوید، انجم خاں خواجہ صفدر، میاں یاسرر یاض ، شہزاد خلجی اورمرزا ظفر بھی ان کے ہمراہ ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے چودھری محمد اکران نے نومنتخب لیڈی کونسلر نجمہ بٹ کے گھر جاکر ان کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ مسلم لیگ ن اپنے ورکرز کو کبھی نہیں بولتی اور ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی کا آغاز ہوگیا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب عام آدمی کی مشکلات کا ازالہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے اور صنعت کا پہیہ گھومے گا توعوام کے مسائل حل ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :