نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی شگری جاں بحق

اتوار 27 نومبر 2016 22:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ٹریفک فیض علی شگری جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس افسر کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈی ایس پی کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں 9 ایم ایم کا اسلحہ استعما ل کیا گیا ہے۔ مقتول ڈی ایس پی ایئر پورٹ ٹریفک سیکشن میں تعینات تھے۔