کویت، پارلیمانی انتخابات میں حزب اختلاف کے امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب

پیر 28 نومبر 2016 12:18

کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) کویت میں قبل از وقت کرائے جانے والے پارلیمانی انتخابات میں حزب اختلاف کے امیدوار بڑی تعداد میں کامیاب ہو ئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 50 میں سے 24 نشستیں حکومت مخالفین نے حاصل کی ہیں۔ ان میں سے کچھ کا تعلق ایک اسلامی تنظیم سے ہے جبکہ ان میں قوم پرست اور لبرل سیاستدان بھی شامل ہیں جبکہ ایک خاتون بھی پارلیمان میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔واضح رہے کہ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے ملکی پارلیمان قبل از وقت یعنی اکتوبر میں تحلیل کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :